• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کیلئے کراچی پہنچ گئی

پاکستانی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کیلئے کراچی پہنچ گئی


پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے کراچی پہنچ گئی ہے۔

قومی ٹیم کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے سخت سیکورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 19 دسمبر سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی ٹیسٹ کے لیے ٹریفک پلان جاری

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں منگل اور بدھ کو کراچی میں پریکٹس کریں گی ۔

یہ بھی پڑھیے: عابد علی نے یادگار سنچری بیٹی کے نام کردی

خیال رہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہواتھا۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز مہمان ٹیم نے 6 وکٹوں پر 308 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈیکلئر کر دی تھی جبکہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں‌ کے نقصان پر 252 رنز بنائے اور میچ ڈرا ہوگیا۔

تازہ ترین