• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں مظاہرے، مسلمان طالبہ کو کانووکیشن سے نکال دیا گیا

بھارت میں مظاہرے، مسلمان طالبہ کو کانووکیشن سے نکال دیاگیا


شہریت کے متنازع ترمیمی قانون کے خلاف بھارت بھر میں جاری مظاہرے مودی حکومت کے لیے بڑا چیلنج بن گئے۔

نئی دلی، کولکتا اور بنگلورو میں آج بھی احتجاج جاری رہا، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ نے احتجاجی ریلی نکالی، ادھر ریاست اترپردیش میں پولیس نے مظاہرین پر گولی چلانے کا اعتراف کرلیا ہے۔

بھارت میں مظاہرے، مسلمان طالبہ کو کانووکیشن سے نکال دیاگیا
پانڈے چیری یونیورسٹی کانووکیشن سے باحجاب مسلم طالبہ کو بھارتی صدر کی آمد پر ہال سے نکال دیا گیا۔

پڈوچیری میں واقع پانڈے چیری یونیورسٹی کے کانووکیشن سے ایک باحجاب مسلمان طالبہ کو بھارتی صدر کی آمد پر ہال سے نکال دیا گیا۔ طالبہ نے احتجاجاً گولڈ میڈل ٹھکرا دیا۔

یہ بھی پڑھیے: راہول اور پریانکا کو میرٹھ جانے سے روک دیا گیا

نئی دلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ نے آج شہریت سے متعلق متنازع قانون کیخلاف احتجاج کی کال دی تھی، جسے روکنے کے لیے پولیس نے نئی دلی کے علاقے منڈی ہاؤس میں دفعہ 144 نافذ کررکھی تھی، پابندی کے باجود احتجاجی ریلی شروع ہوئی جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔

بھارت میں مظاہرے جاری، مسلمان طالبہ کو کانووکیشن سے نکال دیاگیا
متنازع قانون کیخلاف احتجاج میں بڑی تعداد میں شہری شرکت کررہے ہیں۔

دریں اثنا ریاست مغربی بنگال کے صدر مقام کولکتا میں وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کی سربراہی میں احتجاجی مارچ کیا گیا۔ جبکہ جنوبی ریاست کرناٹک کے صدر مقام بنگلورو میں متنازع قانون کیخلاف احتجاج میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے: مہاتیر محمد کی بھارت کے متنازع قانون پر تنقید

شمالی ریاست یوپی کے شہر لکھنو میں انٹرنیٹ بند ہے، متعدد علاقوں میں دفعہ 144بھی نافذ ہے۔

جنوب مشرقی ریاست تامل ناڈ کے صدر مقام چنئی میں مظاہرے میں شریک ہونے پر جرمن طالب علم کو امیگریشن حکام نے بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے: مودی سرکار کے ہتھکنڈوں پر غیر ملکی میڈیا بھی بول پڑا

علاوہ ازیں اتر پردیش کی پولیس نے پہلی دفعہ گزشتہ ہفتے ہونے والے مظاہروں میں مجمع پر فائرنگ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ اترپردیش ہی کے شہر بجنور میں پولیس فائرنگ میں دو شہری ہلاک ہوگئے تھے۔  مظاہروں کے دوران صرف اتر پردیش میں 17 افراد جان سے گئے جبکہ بھارت بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین