• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوشش ہے چیف الیکشن کمشنر، اراکین کی تقرری کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے، راجا پرویز

کوشش ہے چیف الیکشن کمشنر، اراکین کی تقرری کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے، راجا پرویز


سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی سے پارلیمانی کمیٹی نے فیصلہ کن اجلاس کرنا ہے، کوشش ہوگی کہ یہ فیصلہ پارلیمنٹ کرے۔

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور اپوزیشن رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا کہ ابھی کمیٹی کو فیصلہ کن اجلاس کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پوری کوشش ہوگی کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 اراکین کی تقرری کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے بتایا کہ پالیمانی کمیٹی کے اجلاس میں بہت اچھے ماحول میں بات چیت ہورہی ہے۔

راجا پرویز اشرف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اس معاملے میں بہت ذمہ دارانہ طریقے سے بات کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان تینوں تقرریوں کے لیے ناموں کا فیصلہ اکٹھے ہونا چاہیے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہداللّٰہ نے کہا کہ 25 جولائی کو الیکشن میں دھاندلی ہوئی، اس وقت الیکشن کمیشن کا سیکریٹری کون تھا؟ ایسے شخص کو آپ چیف الیکشن کمشنر کیسے بنا سکتے ہیں؟

مشاہد اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ ہمیں بابر یعقوب سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے، ہم نے کہا ہے کہ انہیں چیف الیکشن کمشنر نہیں ہونا چاہیے۔

لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بات ہوتی رہے تو آگے بڑھے گی، یہ بات چیت رکنا نہیں چاہیے۔

تازہ ترین