• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، 2019میں نجی کمپنیوں میں 2 لاکھ 2 ہزار ملازمین بھرتی کیے گئے، رپورٹ

واشنگٹن(اے ایف پی) 2019 کے آخری مہینے میں امریکی کمپنیوں نے بھرتیوں میں اضافہ کردیا،پے رولز فرم اے ڈی پی کے اعدادوشمار کے مطابق 8ماہ میں یہ سب سے زیادہ بھرتیاں کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق دسمبر میں نجی کمپنیوں نے 2 لاکھ 2 ہزار ملازمین کو بھرتی کیا، توقع سے کہیں زیادہ تجارت، نقل و حمل اور یوٹلیٹیز، پیشہ ورانہ اور کاروباری خدمات اور تعمیرات میں بڑے فائدے سے تقویت ملی۔تاہم مینوفیکچرنگ میں 7 ہزار ملازمتوں کی کمی واقع ہوئی یہ تعداد نومبر میں اس شعبے کے منافع میں معمولی کمی سے زائد ہے۔ابھی بھی مجموعی منافع کے ساتھ ساتھ پیداواری شعبے اور خدمات فراہم کرنے والی غالب کمپنیوں کیلئے ،اپریل 2019 سے ملازمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔نومبر میں ایک لاکھ 24 ہزار ملازمتوںکے مقابلے میں ایک اندازے کے مطابق دگنی بھرتیاں کی گئیں، جس نے ملازمتوں میں مستقل استحکام کی نشاندہی کی۔
تازہ ترین