• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سردی کی شدت برقرار ہے، شہرِ قائد میں آج رواں موسم سرما کا سرد ترین رہا جہاں کم سے کم درجۂ حرارت 7 اعشاریہ 5 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات نے کراچی میں سردی میں اضافے اور رواں سال کی پہلی بارش کی پیش گوئی کر دی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اس سے قبل جنوری 2014ء میں درجۂ حرارت 6 اعشاریہ 5 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا تھا، شہر قائد میں سردی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

کراچی میں سردی کی شدت جمعہ تک برقرار رہے گی


ترجمان محکمۂ موسمیات میٹرولوجسٹ انجم نذیر کے مطابق ہفتے کو مغربی بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے باعث مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور کراچی میں ہلکی بارش لائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں سائبرین ہوائیں چل گئیں، سردی بڑھ گئی

انہوں نے بتایا کہ شہر میں اتوار کے روز ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ جمعے اور ہفتے کو تیز ہواؤں کے سبب سردی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

تازہ ترین