• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
منصوبے کا افتتاح گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال بن عبدالعزیز نے کیا

سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے عسیر کے ساحل پر مملکت کے سب سے بڑے’ واٹر فرنٹ ‘ کو عوام کےلئے کھول دیا گیاہے۔ 500 ملین ریال کی خطیر لاگت سے مکمل ہونے والا واٹر فرنٹ اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی اور جدید ترین جمالیاتی معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عسیر کے ساحل پر قائم کیا جانے والا واٹر فرنٹ 2.4 ملین مربع میٹر کے رقبے پر بنایا گیا ہے۔ اس کا افتتاح گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال بن عبدالعزیز نے کیا ہے۔ یہ واٹر فرنٹ سبزہ زاروں اور شائقین کی جملہ ضروریات کی تکمیل کرنے والی سہولیات سے آراستہ ہے۔

سعودی عرب کا سب سے بڑا ’واٹر فرنٹ‘
سعودی عرب کا سب سے بڑا ’’واٹر فرنٹ‘‘ عوام کے لئے کھول دیا گیا

گورنر عسیر نے واٹر فرنٹ کے افتتاح کے موقع پر اس منصوبے پراپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ واٹر فرنٹ سعودی وژن 2030 کو عملی جامہ پہنانے کی روشن مثال ہے۔ واٹر فرنٹ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی امنگوں کا آئینہ دار ہے۔ دوسری جانب سعودی وزارت ثقافت کے زیراہتمام جدہ میں’’ٹیکنیکل ریزی ڈینسی‘‘ پروگرام کا آغاز ہوگیا ہے۔

سعودی وزارت ثقافت نے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے اقدامات کے تحت ویژن 2030ء کی روشنی میں ’’آرٹسٹک ریذیڈنسی‘‘ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔اس پروگرام کے تحت سعودی اوربین الاقوامی فنکاروں اور نقادوں کی میزبانی مُملکت کے اندر رہائش اختیار کرنے، مخصوص مواقع پرسعودی عرب میں آنے، کلچرل ڈائیلاگ ،علوم اور مہارتوں کے تبادلے کے لیے ایک مناسب ماحول پیدا کرنا ہے، تاکہ مختلف شعبوں میں تخلیقی صلاحیتوں کی پرورش اور نشوونما کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔

پروگرام کا آغاز ’’مملکت میں آرٹسٹک رہائش‘‘کے عنوان سے شروع کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام جدہ شہر تک محدود ہوگا اور بین الاقوامی فن کار جدہ جیسے تاریخی شہر میں قیام کرسکیں گے۔ قیام کے ہر سیشن کی مدت چھے ہفتوں پر مشتمل ہوگی۔ 

سعودی عرب کا سب سے بڑا ’واٹر فرنٹ‘
سعودی وزارت ثقافت کے زیر اہتمام جدہ میں’ٹیکنیکل ریزی ڈینسی‘

اس دوران مختلف پروگراموں کے ذریعے لوگوں میں سماجی شعور ، پیشہ ورانہ ترقی اور تنقیدی سوچ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔وزارت ثقافت نے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے پروگرام میں شامل ہونے کے لیے ایک ویب پورٹل قائم کیاہے، جس سے کوئی بھی خواہش مند فن کار اپنی رجسٹریشن کراسکتا ہے۔

تازہ ترین