• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں 2 مختلف زلزلے

زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے


بلوچستان، خیبر پختون خوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بلوچستان میں آنے والا زلزلہ خیبرپختون خوا سمیت شمالی علاقہ جات میں آنے والے زلزلے سے الگ ہے۔

پشاور، سوات، مالاکنڈ، استور، چلاس اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر جبکہ اس کا مرکز چلاس سے 58 کلو میٹر جنوب مشرقی علاقہ تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: پاک فوج استور میں زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے سرگرم

ادھر بلوچستان کے علاقے پنجگور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 3 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کا زلزلہ کے پی اور آزاد کشمیر میں آنے والے زلزلے سے الگ ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان میں آئے زلزلے کا مرکز پنجگور سے 45 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔

تازہ ترین