• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا یوکرینی طیارے کا بلیک باکس دینے سے انکار

ایران کا یوکرینی طیارے کا بلیک باکس دینے سے انکار


ایران نے حادثے کا شکار ہونے والے یوکرینی طیارے کا بلیک باکس دینے سے انکار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سربراہ سول ایوی ایشن ایران کا کہنا ہے کہ ابھی طے نہیں کیا کہ بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کے لیے کس ملک کو دے گا۔

یوکرین کے وزیراعظم نے 9 جنوری سے ایران کے لیے پروازوں پر پابندی کا اعلان کردیا۔

تہران میں مسافر طیارے کی تباہی کے بعد یوکرین کے سفارتخانے نے نیا بیان جاری کردیا۔

بر طانوی میڈیا کے مطابق یوکرینی سفارتخانے کے نئے بیان میں انجن میں خرابی کا جملہ ہٹادیا گیا جبکہ یوکرین کے سفارتخانے نے واضح کیا ہےکہ حادثے کی وجوہات کےبارے میں ابتدائی بیان سرکاری نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیے: عراق جانے کےخواہشمند پاکستانیوں کیلئے ہدایات

یوکرین انٹرنیشنل ایئرلائن کا بوئنگ 737 طیارہ آج صبح تہران کے ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے بعد گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں سوار تمام 176 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرین کے بوئنگ 737 میں 167 مسافر اور عملے کے 9 افراد سوار تھے۔

طیارہ تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد حادثے کا شکار ہوا۔

یوکرین کا مسافر طیارہ تہران سے یوکرین کے دارالحکومت کیف جارہا تھا۔

تازہ ترین