• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق ہیں، سعید مغل

برمنگھم(پ ر) مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق کشمیری ہیں، جب تک سہہ فریقی مذاکرات میں کشمیریوں کو شامل نہ کیا جائے تب تک کوئی بھی فیصلہ قابل قبول نہ ہوگا۔ جموں و کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے چیئرمین و سابق صدر بار ڈسٹرکٹ میرپور ذوالفقار احمد راجہ کے اس جاندار موقف جو انہوں نےوزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت آل پارٹیز کشمیر ہائوس اسلام آباد میں کانفرنس کے موقع پر اپنایا۔ بیرون ممالک میں اوورسیز کمیونٹی اس مضبوط موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ سابق مشیر حکومت آزادکشمیر محمد سعید مغل MBE نے کہا کہ آرٹیکل 370اور 35-A کی معطلی کے بعد مسئلہ کشمیر دنیا میں ایک فلش پوائنٹ بن چکا ہے۔ لاکھوں کشمیری اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں۔کشمیری عوام اپنے پیدائشی حق سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ سابق مشیر حکومت نے مزید کہا ہے کہ اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس سے مقبوضہ کشمیر جموں و کشمیر میں اتحاد و یکجہتی کا پیغام جائے گا۔ اس وقت مسئلہ کشمیر دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان پھنسا ہوا ہے۔ ایک ذراسی کوتاہی سے سائوتھ ایشیا ریجن کا پورا سسٹم ملیہ میٹ ہوسکتا ہے۔ عالمی طاقتوں کی ضرورت ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے فیصلہ کن کردار ادا کریں۔ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ہی دنیا کو ایٹمی جنگ سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔
تازہ ترین