• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کو کراچی بحالی کمیٹی اجلاس میں جانے کی اجازت ملنے کا امکان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کو کراچی بحالی کمیٹی اجلاس میں جانے کی اجازت ملنے کا امکان ہے،ایم کیو ایم کے کنوینر اور مستعفی وفا قی وزیر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے اپنا استعفی وزیر اعظم عمران خان کو بذریعہ کورئیر بھیجنے کے سا تھ ساتھ فیکس بھی کر دیا ہے ، تاہم حکومت نے تاحال ان کااستعفی منظور نہیں کیا ہے، ایم کیو ایم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی طبعیت کی خرابی کے باعث اسلام آباد نہیں جاسکیں ہیں تاہم انہوں نے پریس کانفرنس کے بعد ہی اپنا استعفی حکومت کو بھجوادیا تھا، دوسری جانب بدھ کو حکمراں جماعت کی جانب سے ایم کیو ایم کی قیادت سے دوبارہ رابطہ کیا گیا ہےتاہم ایم کیو ایم نے واضح کردیا ہے کہ مسائل کے حل ہوئے بغیر ایم کیو ایم دوبارہ کابینہ میں شامل نہیں ہوگی، اس بات کا امکان ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں میں دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت کا عمل دوبارہ سے شروع کیا جائے گا،ایم کیو ایم نے مسائل کے حل تک کراچی بحالی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شریک نہ ہونے کے فیصلے میں لچک لانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پہلے مرحلے میں صرف میئر کراچی وسیم اختر کو شہر کے مفاد میں شرکت کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اجلاس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے نہیں شہر کے مئیر کے طور پر شریک ہوں گے۔
تازہ ترین