• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

میجر جنرل اظہر وقاص ڈی جی MI، میجر جنرل بابر افتخار نئے ڈی جی ISPR مقرر

میجر جنرل بابر افتخار نئے ڈی جیISPR مقرر


اسلام آباد (نمائندہ جنگ /صالح ظافر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے کئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل آصف غفور کی جگہ میجر جنرل بابر افتخار کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر مقرر کر دیا گیاہے جبکہ میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تعینات کیا گیا ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے نئے سربراہ آئندہ ماہ کے اوائل میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔ 

جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم تبدیلی معمول کے تبادلہ ہے۔ دریں اثناء میجر جنرل اظہر وقاص کو جی ایچ کیو میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس (ڈی جی ایم آئی) مقرر کیا گیا ، وہ میجر جنرل سرفراز علی کی جگہ لیں گے ۔ 

میجر جنرل اظہر وقاص اس وقت جی او سی اوکاڑہ ہیں اور میجر جنرل آصف غفور اوکاڑہ ڈویژن میں ان کی جگہ لیں گے۔ واضح رہے کہ میجر جنرل بابر افتخار نے 1990ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔

میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے بھی گریجویٹ ہیں۔ان کا تعلق آرمڈکور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے۔میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ اینڈ اسٹاف پوزیشنز کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ میجر جنرل افتخار بابر رائل کمانڈ کالج اردن کے فارغ التحصیل ہیں ۔

انہیں کمانڈ اور تربیت کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔وہ وہ شمالی وزیرستان میں آرمرڈ بریگیڈ اور انفنٹری بریگیڈ کے کمانڈر کے طور پر بھی تعینات رہے۔

تازہ ترین