• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کو معلوم ہی نہیں چین اور بھارت کی سرحدیں ملتی ہیں

کراچی (جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو اپنے تئیں بڑے ذہین اور عقلمند ہیں لیکن تاریخ اور جغرافیہ سے قطعی ناواقف ہیں۔ ان کی مضحکہ خیز گفتگو پر 417 صفحات پر مشتمل کتاب کے مطابق ٹرمپ کو یہ تک علم نہیں کہ چین اور بھارت کی طویل مشترک سرحد ہے۔ ٹی این این کے مطابق واشنگٹن پوسٹ کے رپورٹرز فلپ رکر اور کیرول لیوننگ نے ’’اے ویری اسٹیبل جینئس: ڈونلڈ ٹرمپ، ٹیسٹنگ آف امریکا‘‘ کے عنوان سے کتاب مرتب کی ہے۔ ٹرمپ کے دور صدارت کے ابتدائی دنوں میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں ٹرمپ کے دوران گفتگو اس جملے کا حوالہ دیا ’’یہ ایسا نہیں کہ چین اور بھارت کی سرحدیں ملتی ہوں‘‘ مودی اس ’’انکشاف‘‘ پر حیران رہ گئے، جس پر اس وقت کے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر نے ایک ہاتھ سے اپنا چہرہ چھپاتے اور ٹرمپ سے بچتے ہوئے مودی سے کچھ کہا۔ مودی یہ کہتے ہوئے اٹھ گئے کہ ٹرمپ کوئی سنجیدہ آدمی نہیں، انہیں پارٹنر کے طور پر شمار نہیں کیا جاسکتا۔ ٹرمپ کو یہ معلوم نہ تھا کہ چین اور بھارت کی دنیا کی نویں طویل ترین سرحد 3380 کلو میٹرزر ہے جو امریکا اور میکسیکو کے درمیان 3141 کلومیٹرز طویل سرحد سے زائد ہے۔
تازہ ترین