• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطرناک ڈرائیونگ کیخلاف کارروائی کیلئے اہم شاہراہوں پر سپیڈ چیکنگ کیمرے

ملتان(سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب ٹریفک حادثات میں معذور ہونیوالے افراد کی عیادت کے لئے ان کے گھر پہنچ گئیں ، قاصر فہد اور عقیل کو بھی جلد صحت یابی کی دعائیں اور پھول پیش کئے، اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ ہما ری اولین ترجیح ہے کہ شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پابندی کا شعور اجاگرکیاجائے، تیز رفتاری، دوران ڈرائیونگ غیر ذمہ دارانہ رویہ، لین وائیلیشن کرنا، ٹریفک سگنل توڑنا، مقابلہ بازی میں گاڑی دوڑانا اور سب سے بڑھ کر کم عمری کی ڈرائیونگ کرنا ہمارے رویوں کی عکاس ہے اوریہی غیر ذمہ دارانہ رویے حادثات کا سبب بنتے ہیں،دوران ڈرائیونگ قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو جرمانے کی سزا دی جاتی ہے،مگر ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کو جرمانہ نہیں، یہ احساس پیدا کریں کہ وہ خود اس چیز کے قائل ہوں کہ دوران ڈرائیونگ قوانین کی خلاف ورزی کتنی خطرناک ہے،حادثات کی روک تھام اور لوگوں میں ٹریفک شعور بیدار کرنے کے لئے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ شہریوں کو مختلف سرگرمیوں کے ذریعے قانون پسند شہری بننے کے لئے اخلاقی طورپر آمادہ کرتاہے،اوورسپیڈ اور لاپرواہی سے خطرناک ڈرائیونگ کرنے والوں کیخلاف انسدادی کارروائی کرنے کیلئے ماڈل روڈز اور دیگر اہم شاہراہوں پر سپیڈ چیکنگ کیمرے اور سپیڈ گنز لگائی گئی ہیں۔
تازہ ترین