پاکستان پیپلز پارٹی نے جب سے گلف اور خصوصاً یو اے ای میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا ہے، اب یہاں پارٹی ورکرز اور عہدے واران متحد ہو کر کام کر رہے ہیں۔ تقاریب کا اہتمام بڑےپیمانے پر کیا جا رہا ہے۔ پی پی پی گلف کا سالانہ اجلاس گزشتہ دنوںصدر گلف میاں منیر ہانس کی زیر صدارت دبئی میں منعقد ہوا،جس میں گزشتہ ایک سالہ کارکردگی اورپاکستان پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ کی کارکردگی کے حوالہ سے تنظیموں نے رپورٹ پیش کی اور جن ممالک میں پارٹی کی تنظیم سازی باقی ہے جلد وہاں بھی تنظیم سازی کر دی جائے گی، جس کے لیے مشاورتی عمل جاری ہے۔
میاں منیر ہانس نے تمام پارٹی عہدے داران کی گزشتہ ایک سالہ کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس میں جن پارٹی عہدے داران نے شرکت کی ان میں صدر میاں منیر ہانس ایڈیشل سیکرٹری جنرل ملک محمد اسلم، سیکرٹری انفارمیشن ذوالفقار علی مغل، نائب صدر نثار خٹک، پبلک ریلشن سیکرٹری سجاد نذیر چوہدری، بزنس فورم سیکرٹری جنرل رانا فاروق اشرف، منارٹی ونگ نائب صدر تھامس جان اور علماء مشائخ ونگ صدفی فرجان نقشبندی، کلچرل فورم سیکرٹری جنرل سید غضنفر علی نقدی، ممبر سوشل میڈیا محمد ہارون ، علی پرویز خان اور خلیج کی دیگر ریاستوں سے پارٹی عہدے داروں سے بذریعہ ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا۔
جن میں سیکرٹری جنرل گلف محمد خالد رانا، ضیاء الرحمٰن گریوال، محمد اصغر قریشی، قاضی اسحاق میمن، فیاض ورگ اور چوہدری محمد اشرف شامل ہیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی اور ذوالفقار علی بھٹو و دیگر پارٹی شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر تمام عہدے داران نے بھر پور اعتماد کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقعے پر دبئی میں تقریب کا اہتمام کیا۔ جس کا اہتمام پی وائی او یو اے ای اور گلف نے مل کر کیا۔ جس میں صدر گلف پی پی پی میاں منیر ہانس، صدر یو اے ای پی پی پی سردار یعقوب جاوید سینیٹر اکبر خواجہ ، چوہدی محفوظ چییی، صدر پی وائی اوگلف فاروق چچی اوردیگر عہدے داروں اور جیالوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقعے پر کیک بھی کاٹا گیا۔ مقررین نےکہا کہ ذوالفقار علی بھٹوکے مشن کےلئے آخری دم تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہم بھٹو کے نظریہ اور مشن کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ بھٹو کا نام آج تک زندہ ہے کہ عوام کو زبان دی اور متفقہ آئین اور ایٹم بم دیا۔تقریب کی صدارات فاروق چچی نے کی۔