• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاور عباس کی وزارت لیبر یونان کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

ایتھنز (مرزا رفاقت حسین) یونان میں پاکستان کے قائم مقام سفیر یاور عباس نے یونان کی وزارت لیبر اور سماجی یکجہتی کے سیکریٹری جنرل یورگوس ستاماتس سے ملاقات کی اور ایتھنز میں گیس حادثہ سے جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں کے بچوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے سفارشات کی درخواست ان کے حوالے کی۔ سیکرٹری جنرل یورگوس ستاماتس نے مرحوم جوڑے کے بچوں کے تحفظ کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس کیس کی پیروی کر رہے ہیں۔انہوں نےپاکستانی کمیونٹی سے گزارش کی کہ متاثرہ خاندان کی نجی زندگی کی عزت کی خاطر یتیم بچوں کی کوئی تصویر یا ویڈیو، خاص طور پر جنازے کے مناظر، سوشل میڈیا پر نہ لگائیں اور اگر لگائے ہیں تو ان کو ختم کردیں۔ بصورت دیگر متعلقہ ادارے 18 سال سے کم عمر بچوں کی ویڈیو،تصاویر بغیر اجازت لگانے کے جرم میں سائبر کرائم کے تحت قانونی کارروائی کر سکتے ہیں۔ ملاقات میں امیگریشن قونصلر صفی اللہ جوکھیو بھی موجود تھے۔
تازہ ترین