آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ27؍جمادی الثانی 1441ھ 22؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

رانا ثناء ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں: فردوس عاشق


وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر قیادت کے ملک سے باہر بھاگ جانے پر رانا ثناء اللّٰہ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ پر طنز کے تیر برسائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: ’’رانا ثناء کی ضمانت کا مطلب یہ نہیں کہ بیگناہ ہوگئے‘‘

انہوں نے کہا ہے کہ رانا صاحب فرماتے ہیں کہ میاں صاحب اگر اسپتال سے گھر جا سکتے ہیں تو ریستوران بھی جا سکتے ہیں، ان کا مطلب ہے کہ میاں صاحب تندرست ہیں اور ریستوران سے سیدھا جیل بھی جا سکتے ہیں۔


ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رانا صاحب! پہلے اندرونی لڑائی میں مبتلا اپنی قیادت کے مابین پارٹی میں مڈٹرم انتخابات کرائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی سیاسی ساکھ ختم اور قیادت سر پر پاؤں رکھ کر باہر بھاگ چکی ہے، جس مقدمے میں آپ کو ضمانت ملی ہے اس کا ٹرائل ابھی باقی ہے، اس پر توجہ دیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی نے رانا ثناء سے مخاطب ہوتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ آپ حکومت کے بجائے اپنی قیادت پر برسیں جس نے اپنے کارکنوں کو پھر دھوکا دیا اور ان کے اعتماد کا خون کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید