• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، پیش گوئی پر محکمۂ موسمیات اور بلدیات میں تنازع

17 جنوری کو موسم خراب ہونے کا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا، محکمۂ موسمیات


بلوچستان میں موسم کی پیش گوئی پر محکمۂ موسمیات اور محکمۂ بلدیات میں تنازع سامنے آ گیا۔

محکمۂ بلدیات نے 17 جنوری سے بلوچستان میں موسم خراب ہونے کا الرٹ جاری کیا تھا، تاہم 17 اور 18 جنوری کو موسم معمول کے مطابق رہا جس پر محکمۂ موسمیات نے محکمۂ بلدیات کے مراسلے کو غلط قرار دے دیا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے 17 جنوری کو موسم خراب ہونے کا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا تو محکمۂ بلدیات نے محکمۂ موسمیات کا نام کیوں استعمال کیا؟

ادھر وادیٔ کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میںہیں، یخ بستہ ہوائیں چلنے سے کاروبارِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: سردی سے ٹھٹھرتے بچے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات

وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود ہے، محکمۂ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق وادیٔ کوئٹہ اور گردو نواح میں مطلع مکمل طور پر ابرآلود ہے جبکہ ہلکی ہلکی ہوا بھی چل رہی ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے،

مستونگ، قلات، پشین، بولان، قلعہ سیف اللّٰہ میں بھی مطلع ابر آلود ہے، آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجۂ حرارت کے مطا بق وادیٔ کوئٹہ میں درجۂ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

آج بلوچستان کےشمال مغربی علاقوں میں موسم شد ید سرد رہنےکاامکان ہے، محکمہ موسمیات نے پیر کو بلو چستا ن کےشمال مغربی علاقوں میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: بلوچستان میں برف باری کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

محکمۂ موسمیات نے (اتوار کو) آج صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز قلات میں کم از کم درجۂ حرارت منفی 12، دالبندین میں منفی 5اور ژوب منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کا کہناہے کہ کوئٹہ، ژوب، قلات، زیارت، قلعہ سیف اللّٰہ، چمن، مستونگ میں موسم شدیدسرد رہے گا۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرد ترین مقام اسکردو رہا جہاں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 20ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ استور اور کالام میں منفی 15 اور گوپس میں منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

یہ بھی پڑھیئے: وزیر اعلیٰ بلوچستان کا برفباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، شمالی علاقہ جات اور بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا، جبکہ کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد کا کم سے کم درجۂ حرارت 9 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں شمال مشرق کی سمت سے 10 سے12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں میں نمی کا تناسب 34 فیصد ہے۔

تازہ ترین