• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا میں ٹوئنز ریکارڈ بنانے کی کوشش





سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں منفرد ریکارڈ بنانے کے لیے ہزاروں جڑواں ایک جگہ جمع ہوئیں جو ایک جیسے لباس پہنے ہوئے تھے اور مختلف پرفارمنس بھی پیش کر رہے تھے۔

منفرد نوعیت کے اس ایونٹ میں تقریباََ چھ ہزار افراد نے رجسٹریشن کروائی لیکن گنیز ریکارڈ کے اصول کے مطابق ایک ساتھ تصویر نہ بنوانے کی وجہ سے آفیشل ریکارڈ نہ بنا سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ تائیوان نے 3961ٹوئنز سے قائم کیا تھا جسے سری لنکا توڑنے میں ناکام رہا تاہم عوام نے اس ایونٹ کو خوب انجوائے کیا جبکہ انتظامیہ ایک بار پھر اس ریکارڈ کو بنانے کیلئے پر عزم ہے۔

تازہ ترین