• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین بارڈر گارڈ کی 700 آسامیوں کیلئے 7500 افراد نے درخواستیں جمع کرادیں۔ ملازمت کی یہ درخواستیں یورپین سرحدوں کو غیر قانونی طور پر زمینی راستے سے آنے والے امیگرنٹس کو روکنے کے لیے بنائے گئے ادارے Frontex کیلئے جمع کروائی گئی ہیں۔

ادارے نے ملازمت کا اشتہار گذشتہ سال اکتوبر میں دیا تھا۔ جس کی تفصیلات اب جاری کی گئی ہیں۔ یورپ اپنی سرحدی حدود میں غیر قانونی داخلے کو روکنے کے لیے امریکا کی طرح 10 ہزار افراد پر مشتمل بارڈر اینڈ کوسٹ گارڈ فورس بنا رہا ہے۔

جس کی اپنی نئی وردی سمیت نئی شناخت ہوگی۔ فرنٹکیس بارڈر گارڈز زیادہ تر یورپ کے Schengen ایریا کی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں پر تعینات ہوں گے۔

لیکن انہیں با وقت ضرورت ایسے ممالک میں بھی تعینات کیا جا سکے گا جو یورپ سے باہر ہونگے اور وہ یورپین کمیشن کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے۔

تازہ ترین