• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزارہ سمیت انتظامی سطح پر نئے صوبے وقت کی ضرورت ہے، سردار یوسف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر مذہبی امور اور چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ہزارہ سمیت انتظامی سطح پر نئے صوبے وقت کی ضرورت ہے، کے پی کے اسمبلی سے صوبہ ہزارہ کی قرارداد پاس ہو چکی ہے جبکہ قومی اسمبلی میں مرتضیٰ جاوید عباسی، سجاد اعوان نے بل پیش کر دیا ہے،حکومتی رکن علی خان جدون نے بھی بل پیش کیا ہے یہ بل گذشتہ آٹھ ماہ سے قومی اسمبلی اسٹیڈنگ کمیٹی برائے قانون کے پاس ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ اس بل کو پاس کیا جائے اور ملک بھر میں جہاں جہاں صوبوں کے قیام کیلئے آواز بلند ہو ہم انکا ساتھ دیں گے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مولانا خورشیدہزاروی،ماسٹر منیر، صوبہ ہزارہ تحریک کے مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر حافظ سجاد قمر، سابق ایم پی اے میاں ضیاءالرحمن، سید ریاض علی شاہ، سردار نذیر احمد، قاری محبوب الرحمٰن ،لیاقت قصانہ،ندیم وارثی بھی موجود تھے،سردار محمدیوسف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ حکومت کی یہی پالیسی دکھائی دیتی ہے کہ لوگ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے نہ جاسکیں،ہم اپنے دور میں ساڑھے تین لاکھ روپے کے حج پیکج کو ڈھائی لاکھ روپے پر لے کر آئے،غریب محنت مزدوری کر کے اور پیسہ پیسہ بچا کر حج کی سعادت کیلئے جاتاہے، حکومت پر تو فرض ہے کہ وہ حج کی ادائیگی کیلئے آسانیاں پیدا کرے،جب حکومت نے5لاکھ 40 ہزار کا پیکج کیا تھا توہم نے پیکش کی تھی کہ یہ ذمہ داری حکومت ہمیں دے تو ہم ساڑھے تین لاکھ روپے میں اس پیکج کو قابل عمل بنا کردکھائیں گے،انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزار کی جدوجہد عوامی،قانونی اور عوامی سطح پر جاری ہے،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہزارہ صوبے کے بل منظور کروائے۔

تازہ ترین