• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسپکٹر سمیت6پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن عدالت نے ایف آئی اے کے مقدمہ کی سماعت میں بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر انسپکٹر سمیت 6 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ ایف آئی اے کےمقدمہ سرکار بنام راجہ سلیم میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر انسپکٹر انصر عباس ، سب انسپکٹرز آصف نور ندیم ، غلام عباس، خالد گجر، ملک زبیر اور اے ایس آئی ذیشان احمد کو گرفتار کرکے 30 جنوری کو پیش کیا جائے،فاضل عدالت نے منشیات کے مقدمے میں عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے والے ملزم اسلم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 7 فروری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، ماڈل مجسٹریٹ کورٹ نے تشدد کیس میں ملوث 5 ملزموں اعجاز ، مشتاق ، اقبال، کاشف اور اشفاق کو جرم ثابت نہ ہونے پر مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے، سیشن عدالت نے بجلی چوری کے ملزم امتیازکی عبوری ضمانت میں تھانہ قطب پور پولیس سے31جنوری کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کے مقدمات میں ملوث2 ملزمان سرفراز اور اکرم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد گی کے مقدمات میں ملوث خاتون ملزمہ سمیت 4 ملزمان یاسر ، عمران، منصب مائی اور مدثر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین