آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات2؍رجب المرجب 1441ھ 27؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

خواتین کو کم تر دکھانے پر شمعون عباسی خلیل الرحمٰن پر برہم

معروف ہدایت کار و اداکار شمعون عباسی نے ڈرامہ نویس و شاعر خلیل الرحمٰن قمر کو عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے پر کلاس لے لی۔

سوشل میڈیا سائٹ فیس بُک پر شمعون عباسی نے اپنے ایک پیغام میں خلیل الرحمٰن قمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’خلیل صاحب آپ کا ڈرامہ ویسے بھی چل جاتا ، خواتین کو اتنا نیچا دکھانے کی ضرورت نہیں تھی۔


انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بھاڑ میں جائیں ایسے لوگ جو اپنا منجن بیچنے کی کوشش میں خواتین کو نیچا دکھانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر اپنے ڈرامے میں خاتون کو منفی کردار میں دکھانے پر تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں اور خود بھی وہ مختلف انٹرویوز میں  خواتین کے خلاف قدرے متنازع بیانات بھی دے چکے ہیں۔

اس سے قبل علی گل پیر، عثمان خالد بٹ، ارمینہ خان اور عفت عمر جیسے معروف فنکاروں کی جانب سے بھی مذکورہ ڈرامے میں خواتین کی مسلسل تضحیک اور عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے پر اپنا ردعمل دیا تھا۔

یہ بھی دیکھئے:خواتین کو کم تر دکھانے پر شمعون عباسی خلیل الرحمٰن پر برہم


لاہور کی سول کورٹ میں ایک خاتون نے  ڈرامے کی  آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے درخواست دائر کی ہے اور موقف اختیار کیا کہ  ڈرامے میں خواتین کی مسلسل تضحیک اور عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ڈرامے نے پاکستانی خواتین پر مثبت نتائج نہیں ڈالے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید