• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں ڈیزل گیٹ کیس میں فوکس ویگن پر جرمانہ عائد

ٹورنٹو(این این آئی)کینیڈا کی ایک عدالت نے جرمن کار ساز ادارے فوکس ویگن پر ایک سو پچاس ملین امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جج اینزو روڈینیلی نے فوکس ویگن کو یہ رقم آئندہ تیس روز میں ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ کینیڈا میں سن 2008 سے سن 2015 تک فوکس ویگن کی قریب ایک لاکھ اٹھائیس ہزار گاڑیاں برآمد کی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق اس دوران بیچی گئی ڈیزل کاروں میں ایک سافٹ ویئر نصب تھا، جس کے تحت آلودگی کے حوالے سے جانچ کے دوران کار سے ضرر رساں گیسوں کا اخراج اصل سے کم دکھتا تھا۔ جرمن کار ساز کمپنی نے کہا کہ یہ رقم کینیڈا کے ماحولیاتی تحفظ کے منصوبوں کے لیے جلد ادا کر دی جائے گی۔
تازہ ترین