• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں پر چھاپے،غیرحاضری، ناقص صفائی پر ڈاکٹر سمیت 8ملازمین کو شوکاز

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے شہباز شریف ہسپتال سمیت مختلف ہسپتالوں پر چھاپے مارکرغیرحاضری،صفائی کی ناقص صورتحال، نامکمل ریکارڈ پر ڈاکٹر،ڈسپنسر سمیت 8ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے ،ان سے تحریری وضاحت اور ذاتی شنوائی کے لئے طلب کرلیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(پری وینٹو سروسز)ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے شہباز شریف ہسپتال پر چھاپہ مارا تو ٹیکنشن آصف نے یونیفارم،سرکاری ملازمت کا کارڈ اور نیم ٹیگ نہیں پہنے ہوئے تھے،ریکارڈ رجسٹر بھی نامکمل تھا جبکہ سٹی میڈیکل سنٹر گلگشت کالونی پر چھاپے کے دوران ڈسپنسر تحسین جاوید نے بھی یونیفارم،سرکاری ملازمت کا کارڈ،نیم ٹیگ نہیں پہنے ہوئے تھے،ریکارڈ رجسٹر بھی نامکمل تھا،ٹائون ہسپتال رحیم آباد کی ڈاکٹر یاسمین اعوان،آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ شکیل غیر حاضر تھے، ایکسرے مشین خراب اور ریورس اوسمسس سسٹم غیر فعال تھا،بستروں کی چادریں گندی تھیں،جس پر نائب قاصد تنویر،شازیہ نورین،سینٹری ورکر نبیل نذیر کو بھی شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ، ڈاکٹر نزہت بتول،ڈاکٹر نادیہ،ڈاکٹر عمارہ،چارج نرس عظمی شفیق کی جنرل ڈیوٹی منسوخ کرکے اصل جائے تعنیاتی پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ،ہسپتال سے انستھیٹسٹ کی ڈیوٹی ختم کرکے اس ہسپتال میں ڈیوٹی لگانے کی سفارش کی ہے،ایم سی ایچ سنٹر گلگشت کالونی پر چھاپے کے دوران دائی سدرہ شفیق غیر حاضر تھی۔
تازہ ترین