آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رجب المرجب 1441ھ 28؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مودی کےفیصلوں سے بھارت بھر میں خون خرابے کا خطرہ ہے، برطانوی جریدہ

بھارت میں مودی کےمسلمانوں کےخلاف اقدامات، عالمی میڈیا کی تنقید جاری


بھارت میں مودی سرکار کے مسلمانوں کے خلاف اقدامات پر عالمی میڈیا کی جانب سے مودی کے فیصلوں پر تنقید جاری ہے۔

برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں مودی سرکار کے مسلمان مخالف فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے بھارت میں شہریت سےمتعلق متنازع قوانین کو وہاں بسنے والے مسلمانوں کےخلاف قرار دیا گیا ہے۔

جریدے نےاپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ تنگ نظر اور متعصب بھارت میں نریندر مودی کےفیصلوں سےتقسیم گہری ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت کا شہریت قانون غیر ضروری ہے، حسینہ واجد

یہ بھی پڑھیے: کیرالہ نے متنازع شہریت قانون چیلنج کر دیا

جریدے میں بھارتی متنازع بیان سے پر بھی تنقید میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں نئے قانون کے تحت برصغیر سے تعلق رکھنےوالے تمام مذاہب کے ماننے والوں کو شہریت دی جاسکے گی لیکن مسلمانوں کو نہیں، اسی طرح بی جے پی کی حکومت نے ملک بھر میں رہنے والوں کو رجسٹر کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

جریدے کے مطابق بظاہر یہ معاملہ تکنیکی ہے لیکن برسوں سےبھارت میں آباد بیس کروڑ مسلمانوں کے پاس خود کوبھارتی ثابت کرنے کے لیے کوئی کاغذ موجود نہیں۔

برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے مطابق مسلمانوں کی تشویش اس لیے بھی بڑھ رہی ہے کہ حکومت نےایسے کیمپس بنانےکا حکم دے دیا ہے جہاں شہریت ثابت نہ کرنے والوں کو رکھا جائے گا۔

جریدے کی رپورٹ کےمطابق حالیہ اقدامات بی جے پی کو انتخابی فائدہ تودے سکتے ہیں لیکن یہ بھارت کے لیے سیاسی زہر ثابت ہوں گے۔

رپورٹ میں بھارتی سپریم کورٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدالت عوامی احتجاج پر بھی دھیان دے اورہمت دکھاتے ہوئےان اقدامات کو غیر آئینی قرار دے۔

برطانوی جریدہ دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں بھارت میں حکومتی اقدامات کے خلاف بڑی تعداد میں احتجاج کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید