• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کو اپنی ساکھ کا جائزہ لینا چاہیے، فردوس


وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ٹانسپرنسی انٹرنیشنل کو اپنی ساکھ کا جائزہ لینا چاہیے۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان چیپٹرکے سربراہ نے سابق دور میں ن لیگ کی قیادت کو پذیرائی بخشی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان چیپٹرکے سربراہ کون لیگ نے نوازا اورسفیرمقررکیا تھا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو کون مانے گا؟

یہ بھی پڑھیے: ٹرانسپیرنسی رپورٹ وزیرِ اعظم کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، فیصل سبزواری

یہ بھی پڑھیے: حکومت کا کوئی بڑا کرپشن اسکینڈل سامنے نہیں آیا: فردوس عاشق

انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاسب سےزیادہ کرپشن مشرف پھرعمران خان کے دورمیں ہوئی ہے اور رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ تیسرے نمبر پر پیپلزپارٹی اور چوتھے نمبر پر ن لیگ کے دورمیں کرپشن ہوئی۔

فردوس عاشق اعوان نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کرپشن کی طویل داستان لکھی ہوئی ہے۔

گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان نے بیان میں کہا تھا کہ موجودہ حکومت کا اب تک کرپشن کے حوالے سےکوئی بڑا اسکینڈل سامنے نہیں آیا ہے۔

کوئٹہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی آج سامنے آنے والی رپورٹ پر تبصرہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن صاف کرنے کے لیے 15 مہینے ناکافی ہیں، حکومت کرپشن زدہ نظام اور کرپشن سے فائدہ اٹھانے والوں کو شکست دے گی ۔

واضح رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا اپنی جاری کردہ نئی رپورٹ میں کہنا ہے کہ 2018ء کی نسبت 2019ء کے دوران پاکستان میں کرپشن بڑھی ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دنیا کے 180 ممالک میں کرپشن سے متعلق 2019ء کی رپورٹ جاری کر دی، جس میں بتایا ہے کہ پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پچھلے سال کی نسبت ایک نمبر کم حاصل کر سکا۔

تازہ ترین