• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائی پورٹ کی بندش ختم ،اراکین قو می ا سمبلی کی کو ششیں قا بل قدر ہیں،لوہانہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈڑز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر دولت رام لوہانہ نے کلکٹر کسٹم خالد حسین جمالی کی دعوت پر ڈرائی پورٹ کے حوالے سے ان کے دفتر میں ہونے والی میٹنگ میں شرکت کی اور بزنس کمیونٹی کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے حیدرآباد کے ایم این ایز انجینئر صابر حسین قائم خانی اور صلاح الدین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ڈرائی پورٹ کی بندش کا فیصلے واپس لینے کے لیے قومی اسمبلی میں آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے بعد حیدرآباد ڈرائی پورٹ ہی واحد ڈرائی پورٹ جہاں سے پورے سندھ کے تاجر و صنعتکار حضرات اپنی مصنوعات امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کرتے ہیں۔ کلکٹر کسٹم حیدرآباد نے صدر چیمبر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ روڈ میپ تیار کرلیا گیا ہے جس پر جل د کام شروع کیا جائے گا اور ڈرائی پورٹ سے متعلق تمام تر معاملات جلد از جلد طےکرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی بزنس کمیونٹی ایم این ایز انجینئر صابر حسین قائم خانی اور صلاح الدین کے ساتھ وفاقی حکومت کی شکر گزار ہے کہ جس نے ڈرائی پورٹ کی بندش کا فیصلہ واپس لیا‘ لہٰذا حیدرآباد ڈرائی پورٹ کے جو بھی معاملات ہیں انہیں جلد از جلد حل کرایا جائے اور تاجر برادری کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنی مصنوعات امپورٹ اور ایکسپورٹ کر کے ملک میں زرمبادلے کا سبب بن سکیں۔
تازہ ترین