• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے بعد اب یورپی ملک جرمنی میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے۔

حکام نے جرمن ریاست بویریا Bavaria میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کر دی ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق وائرس کا شکار ہونے والے شخص کا تعلق میونخ کے قریب اسٹیرن برگ Starnberg سے ہے۔

جرمن وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مریض کو انتہائی نگہداشت اور نگرانی میں ایک الگ وارڈ میں رکھا گیا ہے تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا وائرس، سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں الرٹ

واضح رہے کہ چند روز قبل چین میں سامنے آنے والے کورونا وائرس سے اب تک اموات کی تعداد 106 ہوگئی ہے جبکہ چینی دارالحکومت بیجنگ میں بھی وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی ہے۔

یہ بھی دیکھئے : چین: کرونا وائرس سے ہلاکتیں 106 ہوگئیں


کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد چین بھر میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار 5 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

چین کے17 شہروں میں ٹرین، بس اور فضائی سروس مکمل بند ہے، ہانگ کانگ کے ریلوے اسٹیشن سنسان پڑے ہیں۔

وائرس کے باعث ہانگ کانگ حکومت نے سرکاری ملازمین کو چھٹیوں کے بعد گھروں سے ہی کام کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ووہان میں پاکستانی طلبہ کورونا سے محفوظ ہیں، ظفر مرزا

کمبوڈیا میں بھی کورونا وائرس کا کیس سامنے آگیا ہے، ہانگ کانگ اور ملائیشیاء نے اپنے شہریوں کو صوبے ہیبی کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

فلپائن نے چینی شہریوں کے لیے ویزہ آن ارائیول کی سہولت ختم کر دی ہے۔

وائرس پھیلنے سے روکنے کے لیے منگولیا نے چین اور شمالی کوریا کے ساتھ اپنی سرحد مکمل بند کر دی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین