• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چوہدری شوگر مل کیس کارپوریٹ فراڈ ہے: شہزاد اکبر

شہزاد اکبر کی اسلام آباد میں نیوز کانفرنس


وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ چوہدری شوگر مل کیس بہت بڑے کارپوریٹ فراڈ کی دلچسپ داستان ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ چوہدری شوگر مل کے ذریعے شریف خاندان نے منی لانڈرنگ کی، نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے اکاؤنٹ سے چوہدری شوگر ملز کو پیسے بھجوائے گئے۔


انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اب تک میرے سوالات کا جواب نہیں دیا، چوہدری شوگر ملز کو آف شور کمپنی بنا کر 15 ملین ڈالرقرض لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: شہزاد اکبر کی ٹرانسپیرنسی رپورٹ پر ضروری وضاحت

شہزاد اکبر نے کہا کہ شیڈرون جرسی کے نام سے ایک کمپنی بنائی گئی، 90ء کی دہائی میں قرض کا بڑا کاروبار تھا، قاضی فیملی کے نام سے پاکستان میں اکاؤنٹ کھولے گئے۔

انہوں نے کہا کہ قرض واپس نہیں کیا گیا، نواز شریف کے وزیرِ اعظم بنتے ہی قرض معاف کروا لیا گیا، شریف فیملی نے آج تک کسی تحقیقاتی ادارے کو کاغذات نہیں دیے۔

یہ بھی پڑھیئے: 28 ارب وفاق کو دیے جائیں، شہزاد اکبر کی درخواست

شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے ٹھیکوں میں شامل ایک کمپنی سے چوہدری شوگر ملز کو پیسے منتقل کیے گئے۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی نے 560 ملین چوہدری شوگر ملز کو منتقل کیے۔

تازہ ترین
تازہ ترین