• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ائیرلائن کے سی ای او کو ہٹانے کی سفارش، آڈیٹرجنرل کی رپورٹ

قومی ائیرلائن کے سی ای او کو ہٹانے کی سفارش، آڈیٹرجنرل کی رپورٹ


آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ائیرمارشل ارشد ملک کو ہٹانے کی سفارش کی گئی ہے۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ائیر مارشل ارشد ملک کی پی آئی اے میں تقرری غیر قانونی ہے، انہیں سی ای او کے عہدے سے فوری برطرف کیا جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سی ای او کو پی آئی اے سے ملنے والی تمام مراعات اور الاؤنس واپس لیے جائیں، جبکہ ائیرمارشل ارشد ملک کی غیر قانونی تقرری کی تحقیقات غیرجانبدار ادارے سے کروائی جائے۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایوی ایشن ڈویژن تحقیقات کرے کہ ارشد ملک کی غیر قانونی تقرری کا ذمہ دار کون ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ائیرمارشل ارشد ملک نے تقرری کے 8 ماہ کی دوران 30 لاکھ روپے الاؤنس وصول کیا، جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹر نے غیرملکی سی ای او کی طرح اس تقرری میں بھی غلطی کی۔

آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ سی ای اوکی تقرری بدنیتی، ذاتی پسند، قواعد کے خلاف اور غیر قانونی ہے، جبکہ سی ای او کی تقرری میں ایس ای سی پی اور فورسز کے ڈیپوٹیشن کے قوانین کو استعمال کیا گیا،  یہ عمل متعلقہ قوانین اور شفافیت کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

پی آئی اے حکام نے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ ملنے کی تصدیق کردی۔

تازہ ترین