• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیار تعلیم بڑھانے کیلئےاساتذہ کو سرسید گولڈ میڈلز دینے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)تعلیمی معیار بڑھانے کےلئے اساتذہ کےلئے سرسید گولڈ میڈلز شروع کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے اور نام طلب کرلئے گئے محکمہ سکولز پنجاب نے سکولوں میں معیار تعلیم بڑھانے کےلئے اساتذہ کی کاردگرگی کو بہتر بنانے کےلئے گولڈ میڈلز دینے کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ اساتذہ کی پورے سال کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے میڈل دیئے جائیں گے ، ہر ضلع کےلئے ایک میڈل ہوگا گولڈمیڈل ایک ہوگا جبکہ6سلور میڈل اور29برائونز میڈل ہوں گے ، اساتذہ کی کارکردگی کو جانچنے کےلئے بین الاقوامی سطح پر ساکھ رکھنے والے اساتذہ کی جیوری کامیاب امیدواروں کا چنائو کرے گی، دریں اثنا محکمہ سکولز نے تمام اضلاع کے سی ای اوز سے3اساتذہ کے نام طلب کرلئے ہیں جنہوں نے سال بھر میں شاندار تعلیمی کارکردگی دکھائی ہے۔
تازہ ترین