• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنیش اچاریا کیخلاف خاتون کوریو گرافر کو ہراساں کرنے پر مقدمہ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) مہاراشٹر پولیس نے بولی وڈ کے نامور کوریو گرافر گنیش اچاریا کے خلاف ایک خاتون کوریو گرافر کو جنسی ہراساں کرنے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ خاتون کوریو گرافر نے نیشنل کمیشن آف ویمن کو درج کرائی گئی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ 1990 میں گنیش اچاریا نے اس پر جنسی حملہ کیا لیکن کسی طرح وہ وہاں سے بچ کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔خاتون کوریو گرافر کا کہنا ہے کہ 30 سال بعد اس واقعے کا تذکرہ کرنے کا خیال انہیں اس وقت آیا جب گنیش اچاریا کے خلاف پہلی ایف آئی آر درج کی گئی تھی، خاتون نے کہا کہ وہ ایک اور شخصیت کو بھی جانتی ہیں جس کے ساتھ گنیش نے یہی حرکت کی تھی۔گنیش اچاریا کے خلاف پہلی ایف آئی آر ایک 33 سالہ اسسٹنٹ کوریو گرافر نے درج کرائی تھی ۔ 33 سالہ خاتون نے الزام عائد کیاتھا کہ گنیش اچاریا اسے فحش فلمیں دیکھنے پر مجبور کرتا اور کام کے دوران استحصال کرتا تھا۔ بولی وڈ کوریو گرافر کے خلاف پہلی ایف آئی آر 28 جنوری 2020 کو درج کی گئی تھی۔اسسٹنٹ کوریو گرافر نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہراسانی کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا تھا جب گنیش اچاریا انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن کوریو گرافرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے تھے، ’ میں نے ان کی ہراسانی کی مخالفت کی تو انہوں نے میری تنظیم کی ممبر شپ ہی منسوخ کردی۔‘

تازہ ترین