• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز، مقبول بٹ کی برسی، بھارتی سفارتخانے پر مظاہرہ

مقبول بٹ شہید کی برسی کے موقع پر جے کے ایل ایف یورپ زون نے یورپین دارالحکومت برسلز میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے ایک بھرپور مظاہرہ کیا گہا۔

مظاہرے کی قیادت جے کے ایل ایف یورپ زون کے جنرل سیکٹری سردار ظہیر زاہد نے کی جس میں دیگر کشمیری اور پاکستانی تنظیموں کے نمائندگان نے یکجہتی کے طور پر شرکت کی ۔

مظاہرین نے اس موقع پر اپنے اسیر قائد یاسین ملک کی تصاویر، جے کے ایل ایف و آزاد کشمیر کے جھنڈے اور دیگر بینر اٹھا رکھے تھے جبکہ وہ مسلسل آزادی کے حق اور مودی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے ظالمانہ اقدامات کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔

اس موقع پر مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سردار ظہیر زاہد نے مقبول بٹ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔

انہوں نے اس موقع پر بھارتی حکومت اور اس کے اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے ایک بزدلانہ اقدام قرار دیا جنہوں نے مقبول بٹ کو شہید کرنے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کرنے کی بجائے اسے تہاڑجیل میں ہی دفنا دیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس ظلم کے باوجود بھارتی حکومت تحریک آزادی کو پھر بھی نہیں روک سکی کیونکہ حق کا راستہ ظلم سے نہیں روکا جا سکتا۔

اس موقع پر دیگر مقررین جے کے ایل ایف فرانس کے سینئر راہنما مشتاق پاشا، سردار زاہد، ذوالقرنین، سردار محمود اورڈاکٹر شاہد نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبول بٹ اور افضل گرو کی میتیں ان کے ورثاء کے حوالے کرے تاکہ وہ اسے اپنی مذہبی رسومات کے مطابق دفنا سکیں۔

یاسین ملک سمیت مقبوضہ کشمیر کی تمام قیادت اور جابرانہ قوانین کے تحت گرفتار تمام اسیران کو فی الفور رہا کیا جائے ۔

انہوں نے یورپین یونین سمیت عالمی قیادت سے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوائیں اور ایسے حالات پیدا کیے جائیں جس میں کشمیر کے عوام اپنی آزادانہ رائے سے اپنا حق حاصل کرنے کے قابل ہو سکیں ۔

اس موقع پر شرکائے مظاہرہ میں سردار صدیق ، علی رضا سید، زاہد بھدر، کونسلر عامر نعیم اور شازیہ اسلم نمایاں تھے ۔

تازہ ترین