• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی نالائقی پربات کی جائےتو نیب سےنوٹس آجاتا ہے، نیئر بخاری

پیپلزپارٹی رہنما نیئربخاری کا کہنا ہے کہ بے روزگاری اور حکومتی نالائقی پر بات کی جائے تو نیب کا نوٹس آجاتا ہے۔

رہنما نیئربخاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پی پی چیر مین بلاول بھٹو زرداری کی نیب میں پیشی سے متعلق کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو تیسری مرتبہ نیب راولپنڈی نے طلب کیا۔

نیئر بخاری نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری اور حکومت کی نا اہلی سے متعلق بات کی جائے تو نیب کا نوٹس آجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پہلے بھی جواب دے چکے ہیں کہ ان کا زرداری گروپ کمپنی سے تعلق نہیں۔

نیئر بخاری نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے ہماری قیادت کے خلاف پراپیگنڈا کیا جارہا ہے اور نیب ہمارے خلاف نہ پہلے کچھ ثابت کرسکا، نہ اب کرسکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی وزراء کے خلاف بھی ریفرنسز ہیں ان کے خلاف کو ئی کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بلاول بھٹو کل نیب میں پیش ہوں گے

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج (جمعرات) نیب دفتر میں پیش ہوں گے۔

چیئرمین پی پی کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا گزشتہ روز ایک بیان میں کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نیب دفتر میں پیش ہوں گے، نیب ہراساں کررہا ہے پھر بھی بلاول بھٹو قانون کی پاسداری و انصاف کےخواہاں ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام دشمن بجٹ پر احتجاج کےاعلان کے ایک ہفتے کے اندر نیب نے پی پی چیئرمین کو نوٹس بھیجا، جب بھی بلاول بھٹو زرداری حکومت پر تنقید کرتے ہیں، نیب نوٹس بھیج دیتا ہے۔

تازہ ترین