سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ ایوان میں ماحول کو بہتر بنانا حکومت کی زیادہ ذمہ داری ہے ۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے گزشتہ دِنوں ایوان میں نامناسب جملے استعمال کرکے ایوان کا ماحول خراب کرنے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یہ ایوان کسی کے والد اور دادا کو بُرا بھلا کہنے کے لئے ہے؟
یہ بھی پڑھیے: پارلیمنٹ میں نامناسب جملوں پرتشویش ہے
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایوان کا ماحول بہتر ہو۔ اُنہوں نے کہا کہ کل جو کچھ یہاں ہوا اس پر وزیر توانائی نے ایوان میں آکر معذرت کی یقین دہانی کرائی تھی۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم یہاں پوائنٹ اسکورنگ میں لگے ہیں اور عوام کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ اس ایوان میں سب کا احترام ہونا چاہیے اور کسی کی ذات یا فیملی کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ کل ہی وزیر مملکت علی محمد خان نے ایوان میں واپس آکر وضاحت کردی تھی۔