• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر عارف علوی کی ترک ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر زور

صدر عارف علوی کی ترک ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر زور


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی جہاں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں موجود وسیع گنجائش سے بھر پور استفادہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط اور مؤثر تجارتی و اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر صدر عارف علوی نے کہا کہ اعلیٰ سطح کی اسٹرٹیجک کونسل کے چھٹے اجلاس سے پاکستان اور ترکی کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے صدر رجب طیب اردوان کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور مسئلہ کشمیر پر ان کے اصولی موقف پر شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں ایوان صدر پہنچنے پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ترک ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا، جہاں دونوں سربراہان کے درمیان باقاعدہ ملاقات ہوئی۔

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے نور خان ایئربیس پر ترک صدر کا استقبال کیا۔

تازہ ترین