• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائی بہن کا فلیٹ ہتھیانے آیا، لاش گلے پڑ گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر تھانے میں خاتون کی12سال پرانی لاش چھپانے کے الزام میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق شک ہے کہ بھائی اس کا فلیٹ ہتھیانے آیا تھا لیکن لاش اسکے گلے پڑ گئی ۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر پولیس نے خاتون ذکیہ کی لاش 12سال گھر میں چھپانے کا مقدمہ نمبر168/2020زیر دفعہ 302/34اور201کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ، جبکہ پولیس نے متوفیہ ذکیہ کے بھائی محبوب کو رہا کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ محبوب خود کو نفسیاتی مریض ظاہر کرنے کی کوشش کررہا ہے، تاہم پولیس کو مزید معلو م ہوا کہ محبوب کا بیٹا بھی ڈھانچہ نما لاش ٹھکانے لگانے میں شریک تھا ، پولیس باپ اور بیٹے سے مزید تفتیش کرئے گی ، پولیس کا کہناہے کہ حقائق جاننے کے لئے محبوب کی مدد سے دیگر رشتے داروں تک رسائی کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ یہ بھی معلوم ہوا کہ محبوب اپنی بہن کا فلیٹ ہتھیانے آیا تھا لیکن لاش اسکے گلے پڑ گئی، ا ن پہلوؤں سے بھی تفتیش کی جارہی ہے ، پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ متوفیہ ذکیہ کے بیٹے اور بیٹی کی موت کب اور کیسے ہوئی حقیقت اب تک سامنے نہیں آسکی ہے ، کچھ افراد نے متوفیہ ذکیہ کے بیٹے قیصر کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوجانے کا بیان دیاہے تاہم بیٹی شگفتہ کی وجہ موت جاننے کے لئے بھی پولیس کی تفتیش جاری ہے ۔
تازہ ترین