• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویلنٹائن ڈے، برطانیہ کی مارکیٹوں میں سرخ پھولوں کی خریداری عروج پر

ہیلی فیکس (زاہد انور مرزا) برطانیہ سمیت دنیا بھر میں آج ویلنٹائن ڈے منایا جارہا ہے۔اس موقع پر برطانیہ بھر کی سپر مارکیٹ میں سرخ پھولوں کی خریداری عروج پر پہنچ گئی ہے۔ لوگ اس دن کے حوالے سے اپنے پیاروں سے محبت اور عقیدت کے اظہار کرنے کے لیے ایک دوسرے کو سرخ پھول اور تحائف پیش کررہے ہیں۔ برطانیہ کی نوجوال نسل اس دن کو تجدید محبت کے دن کے طور پر منانے کے لیے تحائف کی خریداری کررہی ہے اوربڑے پیمانے پر سرخ پھولوں اور تحائف خریدے جارہے ہیں ۔ویلنٹائن ڈے کے پیش نظر پھول فروخت کرنے والی ویب سائٹس اور سپر مارکیٹوں میں پھولوں کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے۔ ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے مقامی فنکار حمید شاہ نے کہا ہے کہ بلاشبہ ویلنٹائن ڈے مغربی تہوار ہے لیکن اب یہ پوری دنیا میں مقبول ہوچکا ہے لیکن جہاں تک اس دن کو محبت کا دن کہنے کی بات ہے تو میں اس سے تھوڑا سا اختلاف کروں گا، اگر کسی نے اپنی محبت کا اظہار کرنا ہے تو وہ ویلنٹائن ڈے کا ہی انتظار کیوں کرے؟ گلوکارہ سرا خان کا کہنا تھا کہ ویلنٹائن ڈے نوجوانوں کا پسندیدہ تہوار ن چکا ہے۔ محبت کے اس دن اپنے وطن عزیز سے ایک مرتبہ پھر محبت کا اظہار کروں گی۔ برطانیہ میں رہ کر بھی ہم اپنے وطن سے محبت اور پیار ہے اور میری دعا ہے اللہ ہمارے وطن کو تاقیامت سلامت رکھے اور اس کو امن کا گہوارہ بنادے۔ سماجی شخصیت عابد خان کا کہنا تھا کہ جس طرح والدین کا عالمی دن منایا جاتا ہے اسی طرح یہ دن اپنے پیاروں سے عقیدت و محبت اظہار کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس میں کوئی بری بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دن پریمی سرخ پھول اور تحائف کا تبادلہ کرکے تجدید محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

تازہ ترین