• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر مستحکم دنیا میں عالمی دفاعی اخراجات بڑھ رہے ہیں

کراچی (نیوز ڈیسک)2019میں عالمی دفاعی اخراجات میں 2018 کے مقابلے میں 4٪ فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے جو ایک دہائی میں سال بہ سال سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ مناسب طور پر یورپ میں بھی دفاعی اخراجات بڑھ رہے ہیں جو ان سطحوں تک پہنچ رہے ہیں جنہیں مالی بحران سے پہلے تک نہیں دیکھا گیا۔ جب 2018 سے موازنہ کیا گیا تو یہ 4.2 فیصد زیادہ تھے۔ یہ سب بدلتی ہوئی دنیا کی عکاس ہے۔ امریکا اور چین دونوں میں 2019 میں دفاعی اخراجات 6.6 فیصد تک بڑھے اگر چہ امریکا میں شرح نمو میں تیزی آرہی ہے جبکہ چین میں شرح نمو سست ہورہی ہے۔ ایشیا، جہاں علاقائی سپر پاور کی حیثیت سے بیجنگ کے عروج کے جواب میں دفاعی اخراجات کچھ سالوں سے بڑھ رہے ہیں، رجحان جاری ہے۔ ایک دہائی میں خطے کی جی ڈی پی کی بڑھتی ہوئی سطح کی وجہ سے ایشیاء میں مجموعی طور پر دفاعی اخراجات میں 50٪ فیصد تک اضافہ ہوا ہے ۔فوجی توازن کا دعویٰ ہے کہ دفاعی مباحثوں پر عالمی سلامتی کے غیر مستحکم ماحول کا غلبہ ہے۔ قوانین پر مبنی بین الاقوامی آرڈر کے کلیدی عناصر جن کو جنگ عظیم دو ادوار کے بعد کی خصوصیت دی گئی ہے کو چیلنج کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین