آپ آف لائن ہیں
اتوار11؍شعبان المعظم 1441ھ 5؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

فہد مصطفی کو سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

کراچی (ایجنسیاں) فلم و ٹی وی اداکار یاسر حسین نے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سگریٹ نوشی کو فروغ نہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔ گزشتہ روز فہد مصطفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سگریٹ نوشی کر رہے ہیں۔ فہد مصطفی نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ٹھنڈ اور ہم۔اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ ہنزہ بھی استعمال کیا۔فہد کی اس پوسٹ پر یاسر حسین بھی خاموش نہ رہے اور ان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ آپ پاکستان کے سپر اسٹار ہیں، آپ سگریٹ نوشی کو فروغ نہ دیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ آپ اتنے اچھے لگ رہے ہیں کہ میں سٹا نہیں لگاتا مگر میرا دل کر رہا ہے۔ فہد مصطفی کی اِس پوسٹ پر مداحوں نے بھی ان کو سگریٹ سے دور رہنے کا مشور ہ دیا ہے۔رابعہ نامی صارف نے لکھا کہ ’سگریٹ نوشی کو روکیں۔‘ایک صارف نے لکھا کہ ’سگریٹ نوشی اچھی عادت نہیں ہے۔‘ایک صارف نے پوچھا کہ’آپ سگریٹ نوشی کرتے ہیں؟۔

دل لگی سے مزید