• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقاص شاہین محکمہ تعلقات عامہ آفیسرزکے صدر،ظفر علی ظفر جنرل سیکرٹری منتخب

کوئٹہ ( خ ن) محکمہ تعلقات عامہ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتحابات میں قلم اور مشعل پینل نے حصہ لیا۔قلم پینل سے صدر کیلئے وقاص شاہین اورسیکرٹری جنرل سیکرٹری کے لئے ظفر علی ظفر اُمیدوار تھے ۔ جبکہ مشعل پینل سے صدارت کے اُمیدوار عنایت الرحمنٰ اور جنرل سیکرٹری کے اُمیدوار سید جعفر شاہ تھے۔ انتخاب میں قلم پینل کے صدر وقاص شاہین اورجنرل سیکرٹری ظفر علی ظفر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمشنر کے فرائض محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر وحید زہیر اور سینئر ایڈووکیٹ نادر چھلگری نے انجام دئیے۔ انتخابی نتائج کے بعد مشعل پینل کے عنایت الرحمنٰ اور سید جعفر شاہ نے کامیاب پینل کے عہدیداروں کو مبارک باد دی اور ا نہیں ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ اور اُن کے ساتھی محکمہ کے مفاد میں کئے جانے والے ہر اقدام میں کامیاب ہونے والے صدر اور کابینہ کے ہم قدم رہیں گے اور تنقید برائے تنقید کے بجائے مثبت تنقید کے ذریعے انہیں رہنمائی فراہم کریں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر وقاص شاہین اور جنرل سیکرٹری ظفر علی ظفر نے محکمہ کے آفیسر ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اُن پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس اعتماد پر پورا اُترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے ۔انہوں نے وحید زہیر اور نادر چھلگر ی ایڈووکیٹ اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا ۔ محکمے کے آفیسر ان کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لئے جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات جو صوبائی حکومت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس کے آفیسران اور ملازمین کم تنخواہ کی وجہ سے کسمپر سی کا شکار ہیں لہذا محکمہ کو% 50فیصد میڈیا الاونس و یوٹیلیٹی الاؤنسز کیلئے اپنے جدوجہد کو نتیجہ خیز بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے منشور یعنی آفیسر ان کی مختلف شعبوں میں روٹیشن کے مطابق پوسٹنگ ودیگر مسائل کے حل کے لیے پہلے سے انہوں نے جو کام جاری کیا ہے اسے بھی نتیجے تک پہنچائیں گے۔نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری نے اس عہد کا بھی اظہار کیا کہ محکمہ کو مزید فعال بنانے اور فرائض کی ادائیگی کو بھی بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ انتخابی نتائج کے بعد محکمہ آفیسران کی بڑی تعداد نے نو منتخب صدراور جنرل سیکرٹری کو مبارک باد دی ۔  
تازہ ترین