• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس جانوروں سے لگتا اورپھر پھیلتا ہے، ایس آئی یو ٹی میں مباحثہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سند ھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں کورونا وائرس پر مباحثہ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا انعقاد ایس آئی یو ٹی کے شعبہ وبائی امراض نے کیا تھا ۔شعبہ کی ایسو سی ایٹ پروفیسرڈاکٹر اسماء نسیم نے کہا کہ کورونا وائرس صدیوں سے انسان کو متاثر کرتا آرہا ہے لیکن اب اس وائرس کی نئی اقسام سامنے آئی ہیں ۔یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیا کورونا وائرس جانوروں کی منڈی سے پھیلا ہے اور ایک شخص سے دوسرے شخص کو لگتا ہے۔ چونکہ یہ وائرس کی ایک نئی قسم ہے لہذا دنیا بھر خوف و ہرا س پھیل گیا جس کی ایک اہم وجہ اس کا ویکسین نہ ہونا بھی ہے۔

تازہ ترین