• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہا پسندی سے نجات کیلئے پیغام پاکستان بہترین لائحہ عمل ہے، ڈاکٹر عائشہ

فیصل آباد(نمائندہ جنگ) فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کی ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ہوم سائنسز ڈاکٹر عائشہ ریاض نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو جنونی انتہا پسندی، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تعصب سے نجات دلانے اور ملک میں پرامن ماحول قائم کرنے کیلئے حکومت پاکستان کا قومی بیانیہ پیغام پاکستان بہترین لائحہ عمل ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات اور پاکستان پیس کلیکٹیو کے اشتراک و تعاون سے منعقد سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے پاکستان پیس کلیکٹو کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام کے منیجر خرم شہزاد، گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی کی پروفیسر عاصمہ عزیز اور خواتین یونیورسٹی ملتان کی فنون و سماجی علوم کی ڈین ڈاکٹر عصمت ناز نے بھی خطاب کیا۔ اس سیشن میں نامور ماہرین تعلیم ،مذہبی سکالرز، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور طلباءکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر عائشہ ریاض نے معاشرے میں تعلیمی اداروں اور نوجوانوں کے کردار اور ذمہ داریوں کی اہمیت بیان کی جبکہ خرم شہزاد نے کمیونٹی پروگرام کا تعارف اور ضلعی سطح کے پروگراموں کے مقاصد اور تفصیلات پیش کیں ۔ پروفیسر عاصمہ عزیز نے قومی بیانیہ پیغام پاکستان کو وطن عزیز سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لعنت کے سدباب اور تدارک کےلئے بہترین لائحہ عمل قرار دیا۔

تازہ ترین