• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے امن معاہدہ معمولی بات نہیں، اہم سنگ میل ہے، سراج حقانی

طالبان رہنما سراج الدین حقانی کا امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں مضمون


طالبان رہنما سراج الدین حقانی کہتے ہیں کہ امریکا سے ہونے والا امن معاہدہ کوئی معمولی بات نہیں، یہ اہم سنگ میل ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں طالبان رہنما سراج الدین حقانی کا مضمون ’طالبان کیا چاہتے ہیں؟‘ کے عنون سے شائع ہوا ہے۔

اس مضمون میں سراج الدین حقانی کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے افغانستان سے جانے کے بعد افغانستان کی تعمیرِ نو میں امریکا مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب نے امریکا کی تاریخ کی اس طویل ترین جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے، اس جنگ میں ہر کسی نے اپنا کوئی نہ کوئی پیارا کھویا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: پہلے جنگ بندی، پھر امن معاہدے پر دستخط ہوں گے، طالبان

طالبان رہنما نے کہا کہ سب جنگ سے تنگ ہیں، کوئی شک نہیں خونریزی کا یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے، باہمی احترام کی بنیاد شراکت داروں کے ساتھ ہے، پائیدار امن اور تعمیرِ نو کے لیے تیار ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ چار دہائیوں سے زائد عرصے میں روزانہ افغانوں نے اپنی قیمتی جانیں کھوئیں، ہم نے جنگ کا راستہ خود نہیں چنا، یہ ہم پر مسلط کیا گیا۔

سراج الدین حقانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا اور اتحادیوں کے خلاف دفاع کے سوا طالبان کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا، غیر ملکی فوج کا انخلاء ہمارا بنیادی مطالبہ رہا ہے۔

تازہ ترین