• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصباح، آفریدی، منرو کی کینسر میں مبتلا بچے سے ملاقات

شہزر ریحان اسٹار کرکٹرز کو اپنے ساتھ پا کربہت خوش دکھائی دے رہا تھا


پی ایس ایل فائیو میں گزشتہ روز بچوں کے کینسر کے مرض سے آگاہی کا دن منایا گیا، اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کےچیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق، شاہد آفریدی اورغیرملکی کھلاڑی کولن منرو نے کینسر میں مبتلا ایک بچے کو ٹیم شرٹس کاتحفہ دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کےچیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق، بوم بوم شاہد آفریدی اورغیر ملکی کھلاڑی کولن منرو کی لاہور میں کینسر کے مرض میں مبتلا بچے شہزر ریحان سے ملاقات ہوئی۔

اسٹار کرکٹرز نےبچے سے محبتوں کا اظہار کیا اور اسے ٹیم شرٹس کا تحفہ پیش کیا۔

شہزر ریحان اسٹار کرکٹرز کو اپنے ساتھ پا کربہت خوش دکھائی دے رہا تھا۔

تازہ ترین