آپ آف لائن ہیں
جمعہ13؍شوال المکرم 1441ھ 5؍جون 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی اور ریئر ایڈمرل زاہد الیاس کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی اور ریئر ایڈمرل زاہد الیاس کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی 


اسلام آباد/کراچی(اے پی پی/اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی اور ریئر ایڈمرل زاہد الیاس کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی کمانڈر کوسٹ جبکہ وائس ایڈمرل زاہد الیاس کمانڈر کراچی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ وائس ایڈمرل فیصل رسول نے 1986میں جبکہ وائس ایڈمرل زاہدالیاس نے 1988 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ترقی پانے والے دونوں افسران کمانڈ اینڈ اسٹاف تعیناتیوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ دونوں افسران کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعلی ملٹری اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

اہم خبریں سے مزید