• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے اضلاع میں تجارتی فروغ کیلئےاقدامات کر رہے ہیں،عبدالکریم

پشاور ( نیوزڈیسک)سابقہ فاٹا کے اضلاع میں صنعت و تجارت کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق تمام وسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر کام تیز کیا جائے ان خیالات کا اظہار وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا۔اجلاس میں نئے ضم شدہ اضلاع میں زراعت،معدنیات،آبپاشی،اور دوسرے اداروں کی طرف سے تفصیلی بریفنگ دی گئی معاون خصوصی عبدالکریم نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کی محرومیوں کا ازالہ کرنے اور ان علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے جاری ترقیاتی سکیموں پر کام تیز کیا جائے اور ساتھ ساتھ علاقوں کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جامع رپورٹ پیش کیا جائے،تاکہ مقامی وسائل کو استعمال میں لاکر علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکیں،معاون خصوصی نے ہدایت جا ری کردی کہ ضم شدہ اضلاع میں سیاحتی مقا مات کی نشا ندہی کرکے جامع رپورٹ پیش کی جا ئے۔معدنیات کے حوالے سے مقامی افراد کو فنی تربیت سے آراستہ کر کے جدید ٹیکنالوجی کی بدولت اس صنعت کے فروغ اور ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس سلسلے میں حائل تمام مسائلِ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ضم شدہ اضلاع میں زرعی ترقی کے حوالے سے معا ون خصوصی نے ہدایت جار ی کی کہ میوہ جات اور سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید آلات اور ادویات کے استعمال سے مقامی کسانوں کی ضروری تربیت کی جائے اور خاص کر جنوبی وزیرستان وانا میں فروٹ پروسیسنگ زون کے قیام کے لیے متعلقہ ادارے کو مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
تازہ ترین