• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیروزگاری سے نوجوانوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے،ارباب عثمان

پشاور (نمائندہ خصوصی)جان دوست ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ اور ممتاز سیاسی و سماجی رہنماء ارباب عثمان خان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری و غربت پر تشویش کا ظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ حکمرانوں کی نااہلی کارخانوں کی بندش اور کاروباری سرگرمیوں کے ٹھپ ہونے سے بڑھتی ہوئی بے روزگاری نے تشویش ناک شکل اختیار کر لی ہے،ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بجائے گذشتہ سال دس لاکھ لوگوں کو بے روزگار کر دیا گیا جبکہ موجودہ سال میں مزیدبارہ لاکھ لوگوں کو بے روزگار کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا انہوں نے نوجوانوںکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نا اہل حکمرانوں کی طرف سے بے روزگاری کم کرنے کی بجائے مذید اضافہ کیا جارہا ہے،خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر ساٹھ سال سے بڑھا کر 63سال کرنے سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے راستے بند کر دئیےگئے ہیںاس سے بے روزگاری میں مزیداضافہ ہوگالہٰذا حکومت کو عمر کی حد 63سال کرنے کا فیصلہ واپس لینا چاہئے ۔ارباب عثمان خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے۔صوبے کے 75فیصد لوگوں کا انحصار زراعت پر ہے،زراعت کو ترقی دیکر ہی تبدیلی بھی لائی جاسکتی ہے،خوشحالی بھی لائی جاسکتی ہےاور بے روزگاری و مہنگائی کا خاتمہ بھی کیا جاسکتاہے۔لہذا زرعی پیداواربڑھانے کے لئے کاشتکاروں کو بلا سود قرضے دیئے جائیں،رعایتی قیمتوں پر تخم،کھادیں ،ٹریکٹرز و زرعی آلات فراہم کئے جائیںاور لا کھوں ایکڑز بنجر زمینوں کو سرسبز و شاداب بنایا جائے۔جبکہ کاشت کار خوشحال ہوگا تو ملک بھی خوشحال ہوگا۔لہذا حکومت کو کاشت کاروںکی حوشحالی کو پہلی ترجیح بنانی چاہئے
تازہ ترین