• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی ٹاؤن، گٹکا گھروں سے فروخت ہونے لگا 


کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 اے اور 4 بی میں کھلے عام گٹکا گھروں سے فروخت ہونے لگا، گٹکا فروخت ہونے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ، فوٹیج میں بچی کو گھر سے گٹکا لاتے دیکھا جاسکتا ہے ، کم عمر بچی کو گاہککو گٹکا دینے کے بعد پیسے لیتے دیکھا جاسکتا ہے ، فوٹیج میں کیبن کے باہر بھی گٹکا فروخت ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے ، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گٹکے کی کھلے عام فروخت پر پولیس کو متعدد بار نشاندھی کی گئی، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی جاری ہیں ، نشاندھی کرنے پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین