کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل نے قونصل خانے کی جانب سے سندھی ویب سائٹ کے دوبارہ اجرا پر انتہائی خوشی و مسرت کا اظہار کیا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اب ہماری تمام سرگرمیوں، ویزے، ملازمتوں کا اعلان، ایکس چینج پروگرامز اور تعلیمی مواقع کے حوالے سے مکمل معلومات سندھی زبان میں دستیاب ہونگی۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام میں جوکہ پبلک افیئرز آفیسر، جیس گرین نے پڑھ کر سنایا، اس میں قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ سندھی دنیا کی قدیم زبانوں میں سے ایک زبان ہے۔
ہم اپنی سندھی ویب سائٹ ری لانچ کررہے ہیں، اس طرح ہم ایک اور طریقے سے پاکستان اور سندھ کی عظیم ثقافت و روایات کو آگے بڑھا رہے ہیں، یہ دونوں ملکر پاکستان میں موجود تنوع کو خوبصورت اور مضبوط بناتے ہیں۔
آخر میں جیسن گرین نے اردو میں جملہ ادا کیا، امریکا اور پاکستان ساتھ سلامت۔